انٹرنیٹ کی بندش: صرف روزگار نہیں بلکہ ’زندگی اور موت کا مسئلہ ہے‘

 

پاکستان میں مذہبی جماعت تحریک لبیک کے احتجاج کے باعث ایک بار پھر ملک کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے 12 اپریل کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ارسال کیے گئے مراسلے میں ترنول، فیض آباد، روات ٹی چوک، ترامڑی چوک، اسلام آباد ایکسپریس وے اور اٹھال چوک بارہ کہو کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی درخواست کی گئی۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ پاکستان میں امن و امان کی صورت حال کے باعث انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کی گئی ہو۔ حکومتی حلقوں کا موقف ہے کہ ’انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش سے شرپسند افراد کے رابطوں کو منقطع کیا جاتا ہے تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔‘

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے