معروف کلاسیکل گائیک استاد مبارک علی خان 81 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔
استاد مبارک علی خان کچھ دنوں سے علیل تھے اور لاہور کے مقامی اسپتال میں گزشتہ شام حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔
استاد مبارک علی خان 1940 میں جالندھر کے گاؤں نالہ میں پیدا ہوئے، وہ نامور کلاسیکل گلوکار جاوید بشیر اور اکبر علی کے تایا اور استاد تھے، انہوں نے تین بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔
0 تبصرے