ماڈل و اداکارہ صنم سعید نے کراچی اور لاہور کے ائیر پورٹ پر کورونا کے خلاف ناکافی سہولیات پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز اداکارہ صنم سعید نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ بہت عجیب لگتا ہے جب آپ ائیرپورٹ پر کسی قسم کی ٹمپریچر چیکنگ نہ دیکھیں ، یہاں ہر جگہ ٹمپریچر چیکنگ کیسے ہوتی ہے لیکن ائیر پورٹ پر ؟
صنم سعید نے کہا کہ خاص طور پر لاہور اور کراچی کے ائیر پورٹ پر ہم خود کار اسکینر اور واک تھرو ٹمپریچر چیکنگ کی کمی محسوس کرتے ہیں۔
0 تبصرے