’ہمیں کیوں نکالا‘، شیری رحمان اور دیگر پی ڈی ایم واٹس ایپ گروپ سے خارج

 

پاکستان میں اپوزیشن اتحاد ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں میں اختلافات اور عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے اتحاد سے الگ ہونے کے بعد دونوں جماعتوں کے ارکان کو پی ڈی ایم کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر پی ڈی ایم کے واٹس گروپ کے شیئر کیے گئے ایک سکرین شاٹ کے مطابق ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان اور عوامی نیشنل پارٹی کے میاں افتخار حسین کو گروپ سے ریموو کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے